عمران خان کے الزامات پر علیم خان کا سخت جواب، مناظرے کا چیلنج دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)علیم خان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علیم خان پر الزامات انہیں ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کا مقصد اقتدار میں آنے کے بعد فائدہ اٹھانا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ علیم خان اپنی 300 ایکڑ زمین لیگل کروانا چاہتے تھے جبکہ جہانگیر ترین کا مسئلہ شوگر کمیشن تھا۔عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا، عمران خان نے الزام لگایا کہ علیم خان 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانا چاہتا تھا، میں 2010 سے 2018 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی 2010 میں بھی میرے پاس تھی جو آج بھی میرے پاس موجود ہے، عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کیا 10 سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، میرے پاس 300 ایکٹر نہیں 3000 ایکڑ زمین ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈیولپرز کو کیسے دیں؟علیم خان کا کہنا تھا اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈیولپرز کو دی گئیں، سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈیولپرز کو دی گئیں، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈیولپرز میں شامل ہیں؟ سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے، اگر روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں؟ اگر روڈا پراجیکٹ براون ہے تو وہیں میری زمین کیسے گرین ہوں گی؟پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا ہر مشکل وقت میں کیا میں اس لیے کھڑا تھا کہ 300 ایکٹر کا اسٹیٹس تبدیل کروانا تھا؟ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا، اگر پ میرا نام تمیز سے لیں گے تو میں بھی آپ کا نام تمیز سے لوں گا، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ بیٹھیں، پھر سب سچ بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے علیم خان، جہانگیر ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر