اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا۔ وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت وزیرِاعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللّٰہ



