حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں سازش کے ایک ایک کردارکا پتہ ہے، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، ان کی سربراہی میں کمیشن بنائیں، حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی، مان ہی نہیں سکتا تھا کہ یہ سازش کامیاب ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا تماشا دیکھ رہا ہوں، نئی حکومت آتے ہی نیب نے فرح خان پر کیس کردیا، ایک مہینہ نہیں ہوا اور آتے ہی انتقامی کارروائی شروع کردی۔اُن کا کہنا تھا کہ فرح کا ایک قصور ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کے قریب ہے، فرح نے ٹیکس نہیں دیا تو ایف بی آر میں کیس کردیں، نیب کا کیس کیسے بن گیا۔

”عمران خان کون سا کارنامہ امریکا کے خلاف کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی“ شرجیل میمن نے سوال اٹھا دیا
عمران خان نے کہا کہ وہ اینٹی امریکا نہیں، کسی ملک کے مخالف نہیں، امریکا اپنے فائدے کے لئے حکومتیں تبدیل کرتا ہے، ہمارے فائدے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سازش کے ایک ایک کریکٹر کا پتا ہے، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، اُن کی سربراہی میں کمیشن بنائیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ امریکی سفارتخانہ میں کون کون جاتا رہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر