ہاتھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش، لمبائی 41 فٹ، چوڑائی 53 انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے

مکوآنہ(نیشنل ٹائمز)تھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش فیصل آباد آرٹس کونسل میں کی گئی۔قرآن مجید اردو ترجمہ کے ساتھ لکھا گیا ہے جس کی لمبائی 41 فٹ،چوڑائی 53۔ انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے اسے فیصل آباد کے معروف خطاط پیر امتیاز حیدر نورانی نے تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن طارق محمود نے کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسدحیات نول اور دیگر نے بھی قرآن پاک کی زیارت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فیصل آباد آرٹسکونسل کی طرف سے نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے امتیاز حیدر کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہااور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے طویل قرآن مجید تحریر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیرامتیاز حیدر نے قرآن پاک کی زیارت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر