مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری حافظ احتشام نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔درخواست گزار نے کہا پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کی منصوبہ بندی کی اور شرپسندوں کو ایسا کرنے پر اکسایا۔ پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔درخواست گزار نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کا اعلان کیا، شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا جہاں بھی جائیں گے عوام انہیں ’’چور‘‘ کہیں گی۔ ’’حرم شریف‘‘ میں بھی لوگ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو ’’چور چور‘‘ کہیں گے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 28 اپریل کو مدینہ میں سیاسی نعرے بازی کا مرکزی کردار شیخ رشید ہے، شیخ رشید احمد نے ہجوم کو اس طرح کی ذلت آمیز حرکت کرنے پر اکسایا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مئی تک جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر