سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔عمران خان کی جانب سے کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہیں پورے ملک کو لانگ مارچ کی کال دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی سازش کرکے پاکستان کی توہین کی گئی،غیر ملکی سازش کےتحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا اور کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو وزیر اعظم بنا لوگ اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، ان پر نیب ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کرپشن مقدمات ہیں، پوری قوم مارچ کی تیاری کرے، ہماری تیاریاں چاند رات سے شروع ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوجوان چاند رات کو جھنڈے پکڑ کر باہر نکلیں، قوم نے دنیا کو بتانا ہے ہم زندہ قوم ہیں، اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر ہوگا، عوامی سمندر بتائے گا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں نے کرنے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر