سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کہتا تھا ن سے ش نکلے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اس وقت کہاں ہے ن لیگ؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اور یہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں، آپ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے۔ شیخ رشید احمد نے مسجد نبویﷺ پر ہوئے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندے انڈے پڑیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے، میں بڑا لیڈر نہیں بننا چاہتا، آپ مجھے بڑا لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر برا وقت آیا ہے، عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر