مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، حرم رسولﷺ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسجد نبویؐ کےواقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی کی گئی اور ان کے بال نوچے گئے، جنہوں نے یہ کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکیں وصول کر کے یہاں آئے تھے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا احترام پامال نہیں ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر