اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ صبح عدالتیں کھلیں گی تو وکلا پیش ہوں گے، صدر اور گورنر کا عہدہ کس لیے ہے، ان کو بائی پاس نہیں کرسکتے، یہ ایک عدالت نہیں، اللّٰہ کی عدالت بھی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیااسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ابھی تو فیصلہ آیا ہی ہے، ابھی تو وکلاء اس کو چیلنج کریں گے، گورنر صاحب سے میری بات ہوئی ہے، وہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ صدر صاحب کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ یہ معاملات اس طرح کیسے حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہوا ہی نہیں کیونکہ ووٹ تو کاسٹ ہی نہیں ہوا اسی لیے تو ہم عدالتوں میں گئے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ آخر کہیں انصاف ہے بھی یا نہیں؟ گورنر اور صدر آئین کے تحت کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر