مسجد نبوی میں احتجاج کرنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کی مسجد نبوی ﷺ میں آمد کے موقع پر اپنے وہاں موجود ہونے کی تصدیق کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوئے تو چور چور کے نعرے لگنا شروع ہو گئے۔صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو مسجد نبوی ﷺ میں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک، بہت ہی افسوسناک ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر