کراچی یونیورسٹی دھماکا: حملہ آور خاتون کے خاندان کی تصدیق، اہم انکشافات

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کے خاندان نے ان کے اپنے خاندان سے ہونے کی تصدیق کردی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے قبول کرلی ہے، تشویشناک بات ہے کہ پہلی دفعہ اس دہشتگرد جماعت کی طرف سے ایک خاتون کو خود کش حملہ آور کے طور پر استعمال کیا گیا۔جیو نیوز کے نمائندے واجد بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان کو خاتون کی سرگرمیوں کے بارے میں پتا نہیں تھا، خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان نے مجید بریگیڈ کی طرف سے جاری تصویر کو کنفرم کردیا ہے کہ یہ خاتون ہمارے خاندان سے ہیں۔واجد بلوچ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کے خاندان کے مطابق حملہ آور خاتون ڈیڑھ ماہ پہلے اپنی بہن کی شادی کیلئے کیچ آئی تھی، خاتون خودکش حملہ آور مزید تعلیم کیلئے 6 ماہ پہلے اپنے شوہر کے ساتھ کراچی شفٹ ہوئی تھی، خاتون ایم فل کررہی تھی جب کہ ان کے ڈاکٹر شوہر کوئی ڈپلومہ کررہے تھے۔واجد بلوچ نے مزید بتایا کہ خاتون کے خاندان کے دیگر افراد سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، خاتون کے والد کچھ عرصہ پہلے تک بلوچستان یونیورسٹی تربت کے رجسٹرار رہے ہیں، ان کے ایک بھائی تحصیلدار جب کہ ایک بھائی ڈپٹی منیجر ہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر