مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور آئی ایم ایف سے سخت معاہدوں کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے قوم اور آئی ایم ایف سے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا، معیشت کیلئے بارودی سُرنگ بچھا گئے تاکہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ 7 ماہ جو فیصلہ نہ کرسکے، ہم نے 6 دن میں کیا، آپ نے ملک کو تباہی تک پہنچایا، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی لائی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور معاشی تباہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے ہم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے جو تحریری معاہدے کئے انہیں پورا کریں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم اتنے سارے ٹیکس ایک ساتھ عوام پر نہیں لگا سکتے، چار سال میں عمران خان اور ان کے ارسطوجو معیشت کا دیوالیہ نکال گئے، ہم وہ نہیں کریں گے، ہم قوم سے جھوٹ بولیں گے اور نہ ہی آئی ایم ایف کو دھوکہ دیں گے۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر