کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی یونیورسٹی مین ہونے والے دھماکے مین 4 افراد جاں بحق ہوگئے واقعے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے وقت وین کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی ، دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ، ابتدائی طور پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے ، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
پولیس حکام کہتے ہیں کہ دھماکہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا ، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ ہوسکتا ہے ، جس کے دھماکے کے سبب وین میں فوری طور پر آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔چند روز قبل صوبہ سندھ میں ہی کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا ، ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دیا گیا ، ریلوے کی مین لائن کو زوردار دھماکے سے اڑانے کا یہ واقعہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی کے مقام پر پیش آیا اور دھماکے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی کیوں کہ اس دھماکے کی وجہ سے ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا اور ٹرینوں کو کوٹری ، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا جب کہ ریلوے پولیس ، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی واقعے کی جگہ پہنچ گئے ، رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔
کراچی یونیورسٹی دھماکہ‘ 4 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی



