پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ اور صدر کیخلاف مواخذہ، حکومتی اتحاد کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز)عید کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور پارلیمانی لیڈرز نے بڑی بیٹھک لگانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے سمیت پی ٹی آئی کے ممکنہ اسلام آباد مارچ پر حکمت عملی بنائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں بالخصوص (ن )لیگ کو ایوان صدر سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ، جس کی وجہ حکومتی جماعت (ن) لیگ اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈرز کی بیٹھک بلانے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاسمیں پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور صدرعارف علوی، چیئرمین سینیٹ کے مستقبل پر بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہوگا، جس میں حکومتی اتحاد عارف علوی کے متبادل پربھی غور کریگا، حکومت کے سامنے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے صدارت کی خواہش کردی۔ذرائع کے مطابق صدر کیخلاف مواخذے کیلئے حکومتی اتحاد کوعددی اکثریت تاحال حاصل نہیں ، اس سلسلے میں حکومتی اتحاد میں نمبر گیم کیلئے مستعفی اراکین پر کام کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے بھی لی جائے گی اور صدر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤبڑھانے کے نکات بھی زیرغورآئیں گے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر