ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کابیان سامنے آگیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے درمیان تقریباً 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مسک ’ٹوئٹر‘ کے مالک بن گئے۔معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔تاہم ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘آزاد تقریر ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں مستقبل کے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے’۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ‘میں بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر بنانا چاہتا ہوں جبکہ صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم کو بنانا ہے’۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس پیشکش پر بات چیت گزشتہ ہفتے تک غیر یقینی دکھائی دی لیکن پھر ہفتے کے آخر میں مسک نے ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کو اپنی پیشکش کی مالیاتی تفصیلات کے ساتھ آمادہ کیا جس کے بعد معاہدے میں تیزی آئی۔بعد ازاں دباؤ کا شکار ٹوئٹر نے کمپنی کو مجوزہ 54.20 ڈالرز فی حصص کی قیمت پرفروخت کرنے کے لیے ایلون مسک کے ساتھ بات چیت شروع کی اور پیر کے روز یہ ڈیل فائنل ہوگئی۔

 

 



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر