اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ اس وقت پاکپتن میں پولیس کی تحویل میں ہے۔مرضی سے نکاح کیے جانے سے متعلق پہلا ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد دعا زہرہ کی شوہر کے ہمراہ دو مختلف ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ایک ویڈیو میں دعا کو شوہر کے ہمراہ گاڑی میں جب کہ دوسری ویڈیو میں کمرے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو ز میں دعا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔دعا کا کہنا تھا کہ میں ظہیر احمد کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور گھر واپس نہیں جانا چاہتی ۔دوسری جانب دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں اس کاکہنا ہےکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے، دعا سے اس کا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور ان کا گزشتہ 3 سال سے رابطہ تھا۔
دعا کی شوہر کے ہمراہ پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی



