کیا ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر واپس آئیں گے؟

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں چاہے ایلون مسک تاحیات پابندی ہٹا بھی دیں۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ہفتے سے میں اپنا ’ٹورتھ سوشل پلیٹ فارم‘ استعمال کرنا شروع کردوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر نہیں جارہا بلکہ ’ٹورتھ‘ پر ہی رہنا چاہوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایلون ایک اچھا آدمی ہے، مجھے امید ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر میں بہتری لے آئے گا، جس کے لیے انہیں نے اس کو خریدا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انہوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا، جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔ٹورتھ سوشل کیا ہے؟ایک برس قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی تو سابق امریکی صدر نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹورتھ سوشل‘ کے نام سے ایک ایپ معتارف کرائی تھی۔ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیاخیال رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

 



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر