عمران کو جتنے موقع ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، احسن اقبال

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جتنے مواقع عمران خان کو ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، عمران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا،چین، امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات متاثر کئے، خلیجی ممالک سے بھی تعلقات سرد مہری میں دھکیل دیئے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی چار سال کی تباہی کا ہم سے چار دنوں میں حساب مانگتے ہیں، عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈ سے بدلیں گے۔عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں،‎وزیر اطلاعاتاحسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو منصوبہ چار سال سے تباہ ہورہا تھا، حکومت بدلی تو چار سال سے نہ چلنے والا منصوبہ پانچ دنوں میں آپریشنل ہوگیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی چاہتا ہے اس کی کرپشن پر سوال نہ پوچھا جائے، وہ ہٹلر کی سیاست پاکستان میں نافذ کرنا چاہتا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں کیوں منہ چھپا رہے ہو، فنڈنگ کیس میں ہاتھ اور دامن صاف ہے تو رسیدیں دکھائیں۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی بھاگتا اور منہ چھپاتا پھر رہا ہے، کوئی اتنا چھوٹا وزیراعظم نہیں آیا جس نے بازاروں میں تحفے بیچے ہوں، عمران نیازی پاکستان کی آزادی کے ہیرو نہیں ولن ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ادارے بلیک میلنگ میں نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی گگلی سے آپ کی تینوں وکٹیں گر گئیں، آپ کو سڑکیں ناپنا اور چندے اکٹھے کرنے آتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر