عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کی ہے، پی ڈی ایم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یہ مہم عمران اینڈ کمپنی کے لئے مزید مشکلات کا باعث بنے گی۔پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعیناتترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ وقت آچکا ہے الیکشن کمیشن ثابت کرے کہ وہ آزاد، خود مختار ادارہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم، پوری قوم آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر