مئی ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد اگلا مہینہ مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھو دے گی، سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس گندم اور پیٹرول لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پیٹرول، گندم سے محروم کر دیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، جتناجلدی اسے مکمل کرلیا جائے اتنا ملک کیلئے بہتر ہوگا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر