اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلفورڈ روڈ کے ایک گھر میں گڑ بڑ کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ گھر میں تین خواتین اور ایک مرد کو زخمی حالت میں پایا، جنہیں ایمرجنسی ورکرز نے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا تھا۔میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ وارک میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جو جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔
جنوبی لندن میں چاقو کے وار سے 4 افراد قتل



