مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی درخواست، جج کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت میں ان کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ ہے، مریم نواز عمرہ پر جانا چاہتی ہیں، یہ نیکی کا کام ہے، جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس ’’نیکی کر دریا میں ڈال ‘‘ پر کمرۂ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں کی،مریم نواز کے وکیل احسن بھون اور نیب کے وکیل فیصل بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مریم نواز کی متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سے ای سی ایل رولز سے متعلق کل جواب طلب کرلیا، عدالت نے نیب کو بھی کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ 2019ء کی متفرق درخواست کے زیر التواء ہونے کے باوجود کیسے اس متفرق درخواست کو سن سکتے ہیں؟، ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا کیا بنا؟وکیل نیب نے بتایا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل زیر التواء ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ ضمانت کیخلاف اپیل پر سماعت کروانا بھی نہیں چاہتے؟ وکیل نیب نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں مگر ابھی تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی۔مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ مریم نواز کی اس عدالت کے سامنے درخواست صرف پاسپورٹ کی واپسی کی حد تک ہے، ای سی ایل میں نام کے حوالے سے حکومت خود دیکھے گی۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ای سی ایل کے جو رولزبنے ہیں وفاقی حکومت کے وکیل وہ رولز پیش کریں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ 27 اپریل کوواپس کرنےکی استدعاکی ہے،مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے ساتھ پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر