نئی حکومت کیلئے حج انتظامات کرنا چیلنج

اسلام آ باد ( نیشنل ٹائمز): نئی حکومت کے لیے حج 2022 کے انتظامات کرنا ایک چیلنج بن گیا۔حج 2022 میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے لیکن ابھی تک وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار نہیں کرسکی، اخراجات کا تعین بھی نہ ہوسکا جب کہ کوٹہ تقسیم کافار مو لا بھی طے نہیں کیا جاسکا ۔حج پالیسی کو حتمی شکل نہ دیے جانے کی وجہ سے عازمین حج میں تشویش اور اضطراب پا یا جا تا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور اعلان کے مطابق سعودی عرب نے پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا ہے جس میں سے پاکستان کو 81132 افراد کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔حج 9جولائی کو متوقع ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک حج فا رمولیشن کمیٹی نے حج پالیسی کے ڈرافٹ کی منظوری نہیں دی جس کی حتمی منظوری کابینہ دیتی ہے، حج اخراجات کا تعین بھی نہیں کیا گیا جب کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ حج سرکاری اسکیم کے تحت ہوگا یا پرائیویٹ اسکیم کے تحت یا کوٹہ دونوں میں تقسیم ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر