مودی کے مقبوضہ کشمیر پہنچنے سے پہلے دھماکہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچنے سے قبل وادی میں دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔ادھر بھارتی وزیراعظم کےدورےکے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ نریندر مودی کی آمد کے باعث مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جبکہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر