امریکہ کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر ردعمل آگیا

​واشنگٹن، اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)امریکا کی جانب سے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہاکہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔جیلینا پورٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں لیکن اس میں غیرملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے، سازش پلاننگ کا نام ہے اور مداخلت عمل درآمد کا۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر