تحریک انصاف کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے دیگر17 سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز کا فیصلہ بھی ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں جانبداری دکھا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز پر بھی ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر