عمران خان نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہوریوں کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیر اعظم کی کُرسی چھوٹنے کے بعد سے عوامی رابطہ تحریک چلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں عمران خان پشاور اور کراچی میں جلسے کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ رات پی ٹی آئی نے لاہور کے مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسہ کیا۔لاہوریوں کی جانب سے اس جلسے میں شرکت کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر متعدد پوسٹس کے ذریعے لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔عمران خان نے اپنے نئے نعرے سمیت لکھا ہے کہ ’‏شکریہ لاہور!!! مینارِ پاکستان کی نئی قرارداد، فوری انتخابات۔‘لاہور جسلے کے ’ایرئیل ویوز‘ (ڈرون سے لی گئی تصویریں) شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا ایک اور پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’ سب سے زیادہ متحرک اور پرجوش عوام کا میری 26 سالہ سیاست میں بڑے پیمانے پر حمایت کرنے اور سب سے بڑے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور کا شکریہ۔‘



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر