شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس براہِ راست دکھایا جائے: فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہِ راست دکھایا جائے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا مقدمات کو براہِ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقلید کرے۔ان کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والوں میں شرم ہوتی تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے، لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے اڑے گا تو اتنا کرایہ ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے 2 الزامات عائد کیے ہیں، ایک الزام یہ ہے کہ گھڑی خریدی، بیچی اور بنی گالہ کی سڑک بنوائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دوسرا الزام ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الزامات سے اندازہ لگا لیں کہ عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مریم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ وہ عمرے پر جانا چاہتی ہیں، عدالت پاسپورٹ دے، نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر