غلطی ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری انتخابات کروائیں، عمران خان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ‏غلطی کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری انتخابات کروائیں، ہم جب تک جدوجہد کریں گے تب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اشارہ بھی دے دیا، عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلی گلی محلے محلے تیاری کریں، جب میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا، میری کال کا انتظار کریں، میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عہد کرتے ہیں ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی اور جمہوریت کے لیے ہر وقت جدوجہد کریں گے، تب تک جدوجہد کریں جب تک انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پتہ تھا کہ لاہور مایوس نہیں کرے گا، آج سے پہلے کبھی اتنے بڑے جلسے سے خطاب نہیں کیا، عمران خان نے 27 رمضان کو شب دعا منانے کی اپیل بھی کی۔عمران خان نے کہا کہ نہ غلامی قبول کرنی ہے، نہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب عوام کو پتہ چلا کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، جو لوگوں پر مسلط کی جاتی ہے وہ ہوتی ہے سلیکٹڈ حکومت۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنتے ہی پہلی کوشش آزادانہ خارجہ پالیسی بنانا تھی، وہ فیصلے کرنا چاہتے تھے، جو عوام کے مفاد میں ہوں، ایک فون پر پاکستان سے بات منوانے والوں کو آزاد خارجہ پالیسی کی بات پسند نہیں آئی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، نہ ہی ڈکٹیشن لینے کا کوئی ارادہ تھا۔عمران خان نے کہا کہ باہر سے حکم آیا کہ آپ روس کیوں گئے؟ پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس گیس کے معاہدے کے لیے گیا تھا، روس ہمیں گندم ،تیل اور گیس 30 فیصد کم پر دے رہا تھا، میں روس اس لیے گیا تھا کہ اس میں ملک اور عوام کا فائدہ تھا مہنگائی کم ہوتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس سے بیس لاکھ ٹن گندم تیس فیصد کم قیمت پر امپورٹ کرنی تھی۔عمران خان نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی امریکا کی بات نہیں مانی، بھارت کی فارن پالیسی ان کے لوگوں کے لیے اور ہماری پالیسی کسی اور کے لیے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر