سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھڑپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جسمیں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔یاد رہے دو روز قبل سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر