مفتی تقی عثمانی نے سربراہ افغان طالبان ملا ہیبت اللہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللّٰہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ان کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ اماراتِ اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔’’ شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے‘‘مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر منتخبمفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ یہ غلط تاثر ہے کہ اسلام یا اماراتِ اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔’’لڑکیوں لڑکوں کیلئے علیحدہ تعلیم کا نظام ہونا چاہیے‘‘ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے لڑکوں سے علیحدہ تعلیم کا نظام ہونا چاہیے، لڑکوں، لڑکیوں کے لیے الگ جگہ نہ ہونے کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اوقاتِ کار بنائے جا سکتے ہیں، مسئلے کو باہمی مشاورت اور تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا ہے کہ مخالف پروپیگنڈے کی عملی تردید بھی اہم مقاصد میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر