انور مقصود، معین اختر کی سیاستدانوں کی ڈگریوں پر دلچسپ تکرار

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستانی لیجنڈز معین اختر اور انور مقصود کی’سیاستدانوں کی ڈگریوں‘ پر آج کل دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصر سی ویڈیو میں یہ دونوں فنکار سیاستدانوں کی تعلیم، ڈگریوں پر طنز اور میٹرک، بی اے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔پاکستان کے ہر دلعزیز کامیڈین، معین اختر نے اس ویڈیو میں خواجہ سرا کا روپ دھارا ہوا ہے جو میٹرک سے قبل ہی بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور مقصود انٹریو کرتے ہوئے معین اختر (خواجہ سرا کے کردار) سے پوچھتے ہیں کہ آپ میٹرک سے قبل بی اے کیسے کر سکتے ہیں، یہ جاہلوں والی باتیں نہ کریں، ایسا کرنا نا ممکن ہے۔جس پر خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک عام بات، وہ ایسے بہت سارے سیاستدانوں کو جانتی ہیں جو کہ انتخابات سے قبل میٹرک پاس اور الیکشنز کے قریب آتے ہی بی اے پاس ہو جاتے ہیں، جیسے ہمارے سیاستدان میٹرک سے قبل بی اے کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں بالکل ویسے ہی میں بھی بی اے کر لوں گا۔‘



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر