پولیس شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی، سری لنکن وزیراعظم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے مظاہرے میں ایک شخص کی ہلاکت کی پولیس تحقیقات کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ سے پرُامن احتجاج شروع ہونے کے بعد منگل کو یہ پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کولمبو میں گزشتہ روز مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق سری لنکااورآئی ایم ایف کےدرمیان مالیاتی پیکج پرواشنگٹن میں مذاکرات ہورہےہیں۔انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کا کہنا کہ سری لنکن حکام کےساتھ بات چیت ابتدائی مرحلےمیں ہے،سری لنکاسےڈیل کیلئےقرضوں کی غیرمستحکم صورتحال کےحل کی یقین دہانی ضروری ہے۔سری لنکن صدر سے استعفے کا مطالبہمظاہرین اقتصادی بحران پر سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔سری لنکن صدارتی دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ کولمبو میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت انتہا پسند قوتوں نے کی، مظاہرین عرب اسپرنگ کی طرح کی حکومت مخالف تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سری لنکا میں افراطِ زر کی شرح میں اضافہدوسری جانب سری لنکا میں گزشتہ 6 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر