ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سے حساب مانگا جارہا ہے، دیگر جماعتوں کی بھی اسکروٹنی ہونی تھی، ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا؟شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اسکروٹنی پر اعتراض نہیں لیکن دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے، اس کیس میں کچھ نہیں، ہمارے سب فنڈز لیگل ہیں، کوئی ممنوعہ فنڈنگ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج قوم دیکھ رہی ہے سارا فوکس تحریک انصاف پر کیا جارہا ہے، ہم سب کچھ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا اپنا مینڈیٹ تھا، ہم نے ہر سوال کا جواب دیا، کمیٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری واحد جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا، لوگوں کی مدد سے ہم نے فنڈز لیے لیکن خزانے کو نہیں لوٹا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق فارن فنڈنگ کی سماعت کا آغاز ہوا ہے، انور منصور کو اپنے دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید 3 روز درکار ہوں گے، امید ہے جس ترازو میں ہمیں تولا جارہا ہے اس میں دیگر جماعتوں کو بھی تولا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر