عمران خان پہلی مرتبہ فرح خان کے معاملے پر بول پڑے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر پہلی مرتبہ تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے فرح خان کے حوالے سے کہا کہ اُن کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہیں۔ عمران خان نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اتحادیوں کو ٹکٹ دیکر سبق سیکھا ہے کہ اتحادی نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی ، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپر لے جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں، 24 ارب کی تفتیش کرنےوالوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر