وزیراعظم کی بھاشا ڈیم کی تکمیل 2029 کے بجائے 2026 تک کرنے کی ہدایت

چلاس (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم نے دیا میر بھاشا ڈیم میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کیا جائے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف اچانک دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے جائزے کیلئے پہنچ گئے، جہاں انہیں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے، بھاشا ڈیم کی تکمیل مستقبل میں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زرعی سرگرمیاں بڑھیں گی، یہ بہت بڑا منصوبہ ہے او ر اس کی جلد ازجلد تکمیل کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ٹیم کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کیا جاسکے۔اس موقع پروزیراعظم نے سال بھر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے 13 کلو میٹر طویل بابو سر ٹاپ ٹنل تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور حکام کو اس حوالے سے جائزہ رپورٹ ان کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے علاقے کی آبادی کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا، اور کہا کہ اسپتال کی تعمیر سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے، اسپتال کی تعمیر کے لیے دن رات کام ہوگا، اسپتال میں علاج فری ہوگا، چلاس اسپتال کی میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر