نئی حکومت اور IMF کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نئی پاکستانی حکومت سے آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کل واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کرے گا، سبسڈیز ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں 6 ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سرِ فہرست ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر