عمران خان کے کراچی جلسے میں کون کون سے اداکار شریک ہوئے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شہریوں سمیت فنکار برادری نے بھی شرکت کی جس میں معروف اداکار شامل تھے۔جلسے کی تصاویر اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جب کہ ساتھ ہی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ہارون شاہد:گلوکار و اداکار ہارون شاہد تحریک عدم اعتماد کے آغاز سے ہی عمران خان کی مکمل حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔فوٹو: اسکرین شاٹہارون شاہد ناصرف خود بلکہ ان کے ہمراہ بچے اور اہلیہ بھی جلسے میں شریک ہوئیں۔آمنہ ملک:اداکارہ آمنہ ملک نے انسٹا اسٹوری پر جلسے کی متعدد ویڈیوز شیئر کیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ تارا محمود کے ساتھ بھی سیلفی شیئر کی۔فوٹو: اسکرین شاٹفیروز خان:فیروز خان بھی عمران خان کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شریک ہوئے اور ساتھ ہی اپنی اور جلسے کی ویڈیوز شیئر کیں۔فوٹو: اسکرین شاٹتارا محمود:پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی اداکارہ تارا محمود نے بھی جلسے میں شرکت کی۔تارا نے کراچی جلسے میں شرکا کی تعداد پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہم نے آخر کار کر دکھایا’۔مریم نفیس:مریم نفیس نے جلسہ گاہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ‘کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے’۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے اور پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔سائرہ یوسف:سائرہ یوسف نے بھی پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ جلسے کی تصاویر جاری کیں۔منیب بٹ:اداکار منیب بٹ جلسے میں شرکت نہ کرسکے لیکن انہوں نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنی گاڑی پر پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میں جلسے میں موجود نہیں تھا، لیکن کیا ردعمل دیا ہے کراچی نے’۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر