وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے قائد کے انتخاب کے لیے اجلاس 18 اپریل کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق وزارت عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں 53 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے جبکہ کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پپیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ 7، جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار چوہدری یاسین ہوں گے۔آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا جبکہ وزارت عظمیٰ کی کامیابی کے لیے دونوں اطراف سےکامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر