بلامقابلہ منتخب ہونیوالے اسپیکرز کی دلچسپ تاریخ، پرویز اشرف بھی شامل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ کامیاب ہونیوالے 12 ویں اسپیکر ہیں۔پارلیمانی تاریخ اس ضمن میں دلچسپ حوالوں سے عبارت ہے ،ذوالفقار علی بھٹو سے پہلے پاکستان کے تمام اسپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوتے رہے۔11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی نے قائد اعظم کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا، 14 اگست 1948 کو قائد اعظم کے بعد مولوی تمیز الدین دستور ساز اسمبلی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ 12 اگست 1955 کو عبدالوہاب خان بلا مقابلہ اسپیکر بنے ،12 جون 1962 کو مولوی تمیز الدین ایک بار پھر قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر بنے۔29 نومبر 1963 کو فضل القادر چوہدری کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کیا گیا، بعد میں عبدالجبار خان متحدہ پاکستان کے آخری بلا مقابلہ اسپیکر تھے۔ذوالفقار علی بھٹو 14 اپریل 1972 کو قومی اسمبلی کے صدر بنے، ان کا مقابلہ سردار شیر باز مزاری نے کیا،بھٹو کے بعد فضل الہٰی چوہدری 15 اگست 1972 کو ، صاحبزادہ فاروق علی نے 9 اگست 1973 کو ملک معراج خالد 17 مارچ 1977 کو بلا مقابلہ اسپیکر ز بنے۔مولا بخش سومرو 16 دسمبر 1997 کو بلا مقابلہ اسپیکر بنے ۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر