اللہ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے نادِ علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا: حدیقہ کیانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شہرہ آفاق گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔حدیقہ کیانی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پیغامات جاری کیے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ’نادِ علی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اُن کی ہمیشہ شُکر گزار رہیں گی۔گلوکارہ نے لکھا کہ ‘بلقیس ایدھی نے دنیا کا بوجھ اپنی پیٹھ پر لیا اور اسے بہتر جگہ بنانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئیں، اللہ نے انہیں لوگوں کی ضرورتیں پورا کرنے کا وصیلہ بنایا، میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے میرے بیٹے نادِ علی تک پہنچانے کے لیے انہیں ذریعہ بنایا’۔اداکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں آنے والے زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے کو گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ‘نادِ علی’ رکھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر