موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیاہے۔موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آئوٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مالی سال 2022 میں جی ڈی پی نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔ریٹنگ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ کورونا وبا کو پاکستانی بینکوںنے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئے کاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر