عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی سینیٹ میں نہیں تحریک انصاف سینیٹ سےاستعفے کیوںدے ، فواد چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ارکان سینیٹ سے مستعفی نہیں ہوں گے کیونکہ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی ہے سینٹ میں نہیں ہوئی ، ہمارے استعفے دینے کا مقصد غلا م اور بکی ہوئی اسمبلی میں نہ بیٹھنا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان میں دو تہائیاکثریت اورعمران خان کے درمیان صرف الیکشن حائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا مقدمہ عدالت میں لگا ہوا ہے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیے ہیں۔ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16 ارب لوٹنے والے کواشنگٹن سے وزیراعطم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپراسیوں کے ذریعے ٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، کوئی ہمارے بغیر اگرضمنی الیکشن کروا سکتا ہے توکروا کردکھائے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلی میں کھڑیہوکرہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکرکے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں، عمران خان پشاور میں بدھ کو بڑا جلسہ کریں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ رات کوپورے ملک میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی اداروں سے قریبی تعلق رکھتی ہے، ہم احترام کرتے ہیں، جواداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،بہت جلد اسلام آباد میں مارچ لائیں گے۔ فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کسی بھی لیڈرنے کسی بھی ادارے کے ذمہ دارکے خلاف بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا صدر مملکت استعفیٰ نہیں دے رہے



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر