ہمیں پرانی ن لیگ نہ سمجھیں، اگر ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو۔۔۔۔ مریم نواز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا۔ قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ نے 22 کروڑ عوام کی جان نااہل حکومت سے چھڑائی ہے، ابھی شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنے لیکن اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہوگا،لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا، یہ پرانی والی مسلم لیگ ن نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کی جان چھڑائی ہے، ابھی (ن) لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کی، شہباز شریف کی حکومت قاائم نہیں ہوئی لیکن ابھی سے اس بہتری کی فضا اور مثبت ماحول پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے،مثبت اثرات آنے لگ گئے،اسٹاک اسکسینچ بہتر ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں بہتری ا?رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی سے تاجر برادری میں یہ اطمینان پیدا ہو رہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کی امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج اور احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی لوگ نہیں ہیں، ان کو حکومت جانے کا بہت دکھ ہے، یہ لوگ نہیں جانتے کہ حکومت ملنا حکومت جانا سیاسی عمل کا حصہ ہے، انہوں نے اس کو دل پر لے لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی والوں کو کہوں گی کہ حوصلہ کریں، ایڈٹ شدہ تصویریں اور وڈیوز شیئر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے جانے پر مہنگائی سے پسے پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر