زرتاج گل نے عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر نے عمران خان کے رات گئے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو جاری کردی۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کمال درویش ہے، کوئی مال اسباب کوئی سامان نہیں، اٹھا اور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا وکٹری کا نشان بناتا وزیراعظم ہاؤس سے اپنے گھر چلا گیا۔‘خیال رہے کہ ہفتے کی شب قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی عمران خان نے وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیا تھا۔وزیراعظم ہاؤس سے روانگی سے پہلے عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا گئے تھے۔پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔‘



  تازہ ترین   
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر