مریم نفیس بھی علی محمد خان کی معترف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود علی محمد خان کی تعریف کردی۔مریم نفیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومتی بینچز پر موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی کھڑے ہوکر عمران خان کا ساتھ دینے اور پر جوش تقریر کرنے پر تعریف کی ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’وہ علی محمد خان کی بہت عزت کرتی ہیں‘۔اُنہوں نے علی محمد خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ کیا زبردست تقریر تھی‘۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران پیش کیا۔جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر