عمران خان برطرف، بھارتی اداکارہ کا حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ اور نامور ٹیلی ویژن شو کی مشہور میزبان سمی گریوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامی کی بہت سے وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن کرپشن ان میں سے ایک کبھی نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے برطرف کردیا گیا ہے۔ سمی گریوال نے عمران خان کی برطرفی سے متعلق ٹوئٹ کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن ایک مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ سیاست میں آئیڈیلسٹ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔2006 میں عمران خان کا انٹرویو کرنے والی سمی گریوال نے کہا کہ میں مران خان کو 40 برس سے جانتی ہوں، ان کی شخصیت آئیڈیلزم کا مرکز ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کی ناکامیوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ، لیکن کرپشن ان میں سے ایک نہیں ہے۔‘یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سمی گریوال نے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کیے ہوں، اس سے قبل عمران خان کے عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر