عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے کس نے رخصت کیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے تھے۔انہوں نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے سے قبل وہاں کے عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی۔عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کس نے کیا؟پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وہ آخری شخص تھے جو وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ تھے۔شہباز گِل نے رات گئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’آخری شخص میں تھا جو ابھی تین منٹ پہلے وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں۔‘شہباز گِل نے ملک سے فرار کی بھارتی میڈیا کی خبروں پر ردعمل میں لکھا کہ ’ایسے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ ہندوستانی میڈیا ایسا پروپگنڈا کر کے بکواس پھیلا رہا ہے۔‘شہباز گِل نے یہ واضح کیا کہ عمران خان جیسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی وہ بے وفائی نہیں کر سکتے۔



  تازہ ترین   
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر