عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا معاملہ آج بھی تاخیر کا شکار ہے۔اپوزیشن ارکان کیلئے افطاری کا انتظام پارلیمنٹ کی لابیز میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لابیز میں افطاری کا مقصد ارکان کی موجودگی یقینی بنانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی تیاری کی ذمہ داری زاہد حامد کو سونپ دی گئی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 7 اپریل کو حکم دیا تھا کہ 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے اور نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل اجلاس ملتوی نہ کیا جائے۔تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے جو ختم نہیں کرسکتا۔ذرائع اپوزیشن کے مطابق اسپیکر نے کہا کہ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں، نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوں، مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 9 بجے طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر