ایوان سے باہر سیاسی لڑائیوں میں مصروف ارکان کی قومی اسمبلی میں خوش گپیاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایوان سے باہر سیاسی لڑائیوں میں مصروف ن لیگی اور پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی ایوان کے اندر ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ ہوا تو اس دوران پی ٹی آئی کے فواد چوہدری اور ن لیگ کے سعد رفیق آپس میں طویل گفتگو کرتے نظر آئے، بعد ازاں شفقت محمود بھی گفتگو میں شامل ہوگئے، وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سعد رفیق سے بات چیت کی۔ن لیگ کے جاوید لطیف حکومتی بینچوں پر جا کر پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری اور زرتاج گل سے گفتگو کرتے رہے۔ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال بھی پی ٹی آئی کے شفقت محمود، شبلی فراز اور شوکت ترین سےگپ شپ میں مصروف نظر آئے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ساڑھے تین گھنٹے طویل وقفے کے دوران ارکان نے اپنی مصروفیات ڈھونڈ لیں۔ کسی نے نیند پوری کی ،تو کسی نے احتجاجی پوسٹر بنایا، ایم کیوایم کے امین الحق نشست پر سوتے ہوئے نظر آئے، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری بھی نشست پر آرام کرتے رہے۔پی ٹی آئی کی صائمہ حدید ضمیرفروش کا پوسٹر بناتی رہیں تو کسی نے آخری بال کی نشاندہی کے لیے گیندپر ” آخری ” لکھ دیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آخری گیند عمران صاحب کو ڈھونڈ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر